the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اتراکھنڈ،23ڈسمبر(ایجنسی) کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ نوٹ بندی سے غریب لوگوں پر زبردست چوٹ پڑی ہے. یہ لوگوں کے گھر اقتصادی ڈکیتی ہے. اس نوٹ بندی کی وجہ سے ملک بھر میں 100 سے زیادہ لوگ مر چکے ہیں، جنہیں لوک سبھا میں یاد کرنا چاہیے تھا.

اتراکھنڈ کے الموڑا میں منعقد ایک ریلی میں راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے جو سوال وزیر اعظم نریندر مودی سے پوچھے تھے اس کا کوئی جواب نہیں ملا. اس سے پہلے جمعرات کو راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کے رویہ پر طنز کستے ہوئے غالب کا ایک شعر پڑھا تھا وہیں جمعہ کو انہوں نے بشیر بدر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 'لوگ ٹوٹ جاتے



ہیں ایک گھر بنانے میں، آپ ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں .... ' نوٹ بندی کے تناظر میں راہل نے امیتابھ بچن کی فلم کا گانا- 'رام رام جپنا غریب کا مال اپنا' کا بھی ذکر کیا.


راہل نے کہا کہ کانگریس بدعنوانی کو مٹانا چاہتی ہے. بدعنوانی کے خلاف کانگریس پارٹی پی ایم مودی کے کسی بھی قدم کے ساتھ ہیں. لیکن نوٹ بندی کالے دھن کے خلاف فیصلہ نہیں تھا. نوٹ بندی اقتصادی ڈکیتی تھی جس میں مزدوروں کا مذاق اڑایا گیا. ہندوستان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے. ایک طرف ایک فیصد سپر امیر لوگ تو دوسری طرف 99 فیصد ایماندار لوگ. گزشتہ ڈھائی سال میں مودی حکومت نے 1 فیصد لوگوں کو فائدہ پہنچایا ہے. یہ وہی لوگ ہیں جو ان کے ساتھ آسٹریلیا اور انگلینڈ جاتے ہیں.
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.